بدعنوانی کا انڈیکس ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری کیلئے عدالت میں پی آئی ایل دائر

RushdaInfotech September 14th 2020 urdu-news-paper
بدعنوانی کا انڈیکس  ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری  کیلئے عدالت میں پی آئی ایل دائر

نئی دہلی-13ستمبر(ایجنسی)سپریم کورٹ میں ”عالمی بدعنوانی پرسیسی انڈیکس“ میں ہندوستان کی ناقص درجہ بندی کوبہتر بنانے کیلئے مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تجویز دینے کیلئے ماہر کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے ایک مفادعامہ کا مقدمہ دائرکیاگیا ہے- ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تیار کردہ کرپشن پرسیسیسی انڈیکس (سی پی آئی) میں 180 ممالک میں ہندوستان کا نمبر80ہے-بی جے پی کے لیڈر اور وکیل اشوینی اپادھیائے کی طرف سے دائر کردہ ایک عوامی تحریک میں ماہر کمیٹیاں بدعنوانی کے انڈیکس میں سرفہرست 20 ممالک میں شامل ممالک کے اچھے طرز عمل کی جانچ کرنے اور رشوت کے خاتمے اور کالے دھن کی تخلیق کی تجویزکرنے کیلئے تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے-
ایڈوکیٹ اشونی کمار دوبے کے توسط سے دائراپنی پی آئی ایل میں اپادھیائے نے ہندوستان کے لاء کمیشن، وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کے علاوہ، تمام ریاستوں اورمرکزی علاقوں کوفریق بنایا ہے-درخواست میں لاء کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدعنوانی کے خطرے، کالے دھن کی تخلیق اور بے نامی لین دین کو ختم کرنے اور کرپشن پرسیسی انڈیکس میں ہندوستان کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویزکرے- درخواست میں کہاگیا ہے کہ آزادی کے 73 سال گزرنے کے بعد بھی، 50 فیصد آبادی بحران کی شکارہے اوروسیع پیمانے پر بدعنوانی کے باعث انہیں معاش معاش میں مشکلات کا سامنا ہے-


Recent Post

Popular Links