سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا انتقال

RushdaInfotech September 14th 2020 urdu-news-paper
سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا انتقال

نئی دہلی-13ستمبر (یواین آئی) دیہی ترقی کے سابق مرکزی وزیر اور بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق قومی نائب صدر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا آج دہلی کے آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا-وہ74برس کے تھے خاندانی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا ڈاکٹر سنگھ کو ابھی حال ہی میں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا- اس سے پہلے کورونا متاثر ہونے پر انہیں پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے تھے -بعد میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا- ان کے لواحقین میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے -ڈاکٹر سنگھ نے دہلی میں ایمس سے ہی10ستمبر کو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو خط لکھ کر پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا- انہوں نے اپنے خط میں لکھا تھاکہ جن نائک کرپوری ٹھاکر کے انتقال کے بعد32سال تک آپ کے پیچھے کھڑا رہا لیکن اب نہیں - پارٹی رہنما اور عام لوگوں نے بڑا پیار دیا،مجھے معاف کریں -ان کے انتقال پر ملک کے صدر،نائب صدر،وزیراعظم اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر دانشوروں نے اظہار تعزیت کیاہے-


Recent Post

Popular Links