مصر: اخوان کے مرشد عام اور ان کے ساتھیوں کوعمر قید کی سزا

RushdaInfotech September 14th 2020 urdu-news-paper
مصر: اخوان کے مرشد عام اور ان کے ساتھیوں کوعمر قید کی سزا

قاہرہ-13/ستمبر (ایجنسی)مصر کی ایک فوجی عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت حجازی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے- اخوان قیادت کو یہ سزا عرب پولیس ڈپارٹمنٹ تشدد کیس میں سنائی گئی ہے- گذشتہ روز عدالت کی پانچ رکنی فل بنچ جس میں جسٹس سامی عبدالرحیم، سامی عثمان، محمد زکی العطار، عصام سالم اور ایھاب محمد علی شامل تھے نے اخوان رہ نماوں کو عمر قید کی سزا سنائی- اس کیس میں مرشد عام محمد بدیع سمیت جماعت کے9 دیگر رہ نما شامل ہیں - اور ان سب کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے-اس مقدمے میں اخوان رہ نماؤں پر بورسعید گورنری میں 2013میں پولیس مرکز پرحملے، تشدد پر اکسانے، ریاستی املاک کو تباہ کرنے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور خلاف قانون تنظیم میں لوگوں کو شامل کرنے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں -اس مقدمے میں عدالت نے59ملزموں کو3سال اور رہائی کے بعد چھ ماہ تک نظر بندی کی سزا سنائی گئی ہے-


Recent Post

Popular Links