کولمبیاء ایشیاء اسپتال کے جنکشن پر فلائی اوور کی تعمیرہوگی

RushdaInfotech September 13th 2020 urdu-news-paper
 کولمبیاء ایشیاء اسپتال کے جنکشن پر فلائی اوور کی تعمیرہوگی

میسورو۔ 12ستمبر (پیر پاشاہ) لوگوں کو بنگلور سے میسور پہنچنے کے لئے میسور - بنگلور نیشنل ہائی وے روڈ، پر میسور کی کولمبیاء ایشیاء اسپتال کے جنکشن پر ٹرافک کی وجہ سے کافی دیر تک انتظار کرنا پڑتا تھا،لیکن اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ بہت جلد اس جنکشن پر ایک فلائی اوور اور بائی پاس تعمیر کیا جانے والا ہے اور موٹر گاڑیاں بغیر کسی انتظار کے آسانی کے ساتھ یہ جنکشن پار کرسکتی ہیں۔ میسور - بنگلور نیشنل ہائی وے کو 10لائنوں میں تبدیل کرنے کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے اوراس لئے اب میسور کے کولمبیاء ایشیاء اسپتال کے جنکشن پر کافی دیر تک موٹر گاڑیوں کو انتظار کرانا مناسب نہیں رہے گا، اس لئے بہت جلد ایک بائی پاس اور فلائی اوور تعمیر کر دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی منظوری کیلئے 27فروری 2019کو ہی مرکزی حکومت کو ایک تجویز روانہ کی جاچکی ہے۔


Recent Post

Popular Links