اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش

RushdaInfotech September 13th 2020 urdu-news-paper
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش

چنتامنی۔ 12ستمبر (سید اسلیم پاشاہ) چکبالاپور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر امتیاز پاشاہ نے یقین دلایا کہ ضلع بھر کے اوقافی جائیدادوں کی حفاظت اور معروف درگاہ مرغ ملہ کی ترقی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مرغ ملہ میں حضرت اماں جان باوا جانؒ درگاہ کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو امتیاز پاشاہ نے یہ یقین دیا اور درگاہ کے احاطہ میں زیر التواء ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع وقف افسر اور درگاہ کے ذمہ داروں اور افسروں کے ساتھ تعمیری کاموں کی مکمل تفصیل حاصل کی اور ہدایت دی کہ درگاہ کے احاطہ میں موجود قبرستان کا کمپاؤنڈ تعمیر کیا جائے جو خستہ حال ہے۔ ریاستی وقف بورڈ اور حکومت کے ساتھ ضروری گرانٹ اور دیگر تعاون کے تعلق سے بات کی جائے گی۔ حال ہی میں چکبالاپور ضلع میں منعقد کے ڈی پی اجلاس میں بھی ضلع نگراں کار وزیر نے اوقافی جائیددا کے تحفظ کی ہدایت دی ہے اور محکمہ محصولات کے افسروں کو قانون کے مطابق کھاتہ ودیگر دستاویزات تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اوقافی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور حضرت سید جلال خاکی شاہ مولانا بابا درگاہ کے لئے جلد ہی نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع وقف افسر نوید پاشاہ، مزمل، صابر، امان اللہ، عارف خان، مجاور مولاعلی حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links