کے آر ایس کے قریب کانکنی پر پابندی عائد کرنے سمالتا کی ہدایت

RushdaInfotech September 13th 2020 urdu-news-paper
کے آر ایس کے قریب کانکنی پر پابندی عائد کرنے سمالتا کی ہدایت

منڈیا۔12ستمبر (سالارنیوز) رکن پارلیمان سما لتا امبریش نے افسروں کو ہدایت دی کہ کے آر ایس ڈیم کے قریب بے بی بیٹا میں غیر قانونی کانکنی پر پابندی عائد کریں۔ ضلع پنچایت کے کاویری ہال میں مرکزی اسکیموں کا جائزہ لینے طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سمالتا نے یہ ہدایت دی اور کہا کہ کانکنی سے کے آر ایس ڈیم کو خطرہ ہے،ا س لئے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ انہوں نے سیاحتی ترقی کے لئے گرانٹ جاری ہونے کے باوجود اس شعبہ میں ترقی نہ ہونے پر متعلقہ حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہو ں نے ضلع میں پرائمری ہیلتھ مراکز میں آپریشن کے لئے جدید نظام اور روزانہ کووِڈ۔19معاملات میں اضافہ اور اس پر قابو پانے اقدامات کی تفصیل افسروں سے حاصل کی۔ انہو ں نے ہدایت دی کہ مدور تعلقہ میں چند سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں، ان کی مرمت روزگار تیقن اسکیم کے تحت کی جائے اور کسانو ں کو حکومت کی جانب سے حاصل سہولتوں کی جانکاری فراہم کی جائے۔انہو ں نے مرکزی حکومت کی پی ایم جی ایس وی اسکیم کے تحت 190کلو میٹر سڑک کی ترقی کے لئے گرانٹ جاری ہونے کے باوجود تعمیری کام میں سست رفتاری کی وجہ طلب کی اور میسور، بنگلور قومی شاہراہ کی توسیع کے دوران زمین کھونے والے کسانوں کو مناسب معاوضہ ادا کرنے شاہراہ اتھارٹی کے افسروں کو ہدایت دی۔ اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او ذوالفقار اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شائلجا، تعلقہ پنچایت صدر ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links