کووِڈ۔19پر قابو پانے میں حکومت ناکام۔سلیم احمد

RushdaInfotech September 13th 2020 urdu-news-paper
کووِڈ۔19پر قابو پانے میں   حکومت ناکام۔سلیم احمد

منڈیا۔12ستمبر (سالارنیوز)کے پی سی سی کارگزار صدر سلیم احمد نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کووِڈ۔19پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہے۔ یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم احمد نے یہ الزام عائد کیا اور کہا کہ کووِڈ۔19پر قابو پانے کے لئے اپوزیشن جماعت کانگریس کے مکمل تعاون کے باوجود حکومت ناکام ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کووِڈ۔19پر قابو پانے سازوسامان کی خریداری میں تقریباً 2ہزار کروڑ کے گھپلہ کا کانگریس نے دستاویزات کے ساتھ ثبوت پیش کیا ہے، اس کے باوجود حکومت نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔ اس موقع پر سابق وزیر این،چلووا رایا سوامی نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سابق وزیر نریندر سوامی، ایم ایس آتمانندا، رمیش بابو، ضلع کانگریس صدر گنگا دھر، مہیلا صدر،انجنا شری کانت ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links