مرکز کی غلطیوں سے ہندوستان کووِڈ متاثرین میں دوسرے نمبر پر۔ منی اپا

RushdaInfotech September 13th 2020 urdu-news-paper
مرکز کی غلطیوں سے ہندوستان کووِڈ متاثرین میں دوسرے نمبر پر۔ منی اپا

کولار۔12ستمبر (ظہیر عالم) سابق مرکزی وزیر وی۔ منی اپا نے کہا کہ ملک بھر میں کووڈمعاملات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب ہندوستان کو وِڈ متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے، لیکن مرکزی وریاستی حکومتیں اس پر روک لگانے میں ناکام رہی ہیں۔ یہاں اپنے گھر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مستقل رکن منی اپا نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں افراد کووڈ۔19سے متاثر ہیں، کئی افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اس بیماری نے بڑی صنعتوں کو تالہ لگانے پر مجبور کردیا ہے،لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے روزگار فراہم نہیں کیا۔لاک ڈاؤن کے دوران جب لوگ بھوک سے مررہے تھے حکومتوں نے کچھ نہیں کیا، جبکہ وزیر اعظم نے پہلی مرتبہ بطور وزیر اعظم حلف لینے کے دوران سالانہ دو لاکھ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا،لیکن 7سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکے۔لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کی مصنوعات کی مناسب قیمت نہیں ملی، جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا،لیکن حکومت نے کسانوں کی مدد نہیں کی۔مرکزی اور ریاستی حکومتیں ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہیں، لیکن اب ملک اور ریاست کے عوام بی جے پی اور مودی کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے اور آنے والے عام انتخابات میں کانگریس کو موقع دیں گے۔ ریاست میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں کانگریس مضبوط ہوگی اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں برسر اقتدار آئے گی۔مرکزی کانگریس قیادت نے انہیں نئی ذمہ داری سونپی ہے،جس کے تحت بوتھ سطح پر کانگریس کو مضبوط کرتے ہوئے پارٹی کو برسراقتدار لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ضلع میں کانگریس کے اندرونی اختلافات کو جلد ختم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر چندرا ریڈی، نائب صدر منجوناتھ، بلاک صدر پرساد بابو،سرینواس ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links