کورونا کیسز کی خوفناک تعداد ریا-کنگنا کی لائیو کوریج اور ’ٹوئٹر جنگ‘ …………………………سیاسی مبصر کے قلم سے…………………………

RushdaInfotech September 12th 2020 urdu-news-paper
کورونا کیسز کی خوفناک تعداد  ریا-کنگنا کی لائیو کوریج اور ’ٹوئٹر جنگ‘ …………………………سیاسی مبصر کے قلم سے…………………………

٭……ممبئی میں ایکشن جاری ہے اور اس ایکشن کے ٹی وی لائیو ٹیلی کاسٹ کی وجہ سے پورے ہندوستان کا ذہن کورونا جیسی وبا سے ہٹا ہوا ہے اور اب عوام کو اپنی معیشت اور روزگار کی کم فکر ہے بلکہ کنگنا اور ریا کی زیادہ فکر ہے- جانچ، عدالتی کارروائی اور میڈیا ٹرائل کے بعد ریا چکرورتی ممبئی کی ’بیڈ‘ گرل کی شکل میں سامنے آئی ہیں اورشیو سینا اور میڈیا کے مابین زبانی جنگ کے بعد کنگنا ہندوستان کی ’گڈ‘ گرل بن کر سامنے آئی ہیں - ایسا میڈیا میں دکھا یا جا رہا ہے لیکن بالی ووڈ کے لوگ اس کو پوری طرح دوسرے انداز میں دیکھتے نظر آ رہے ہیں -ریا چکرورتی جس دن گرفتار ہوئیں اس دن جو ٹی شرٹ وہ پہنے ہوئے تھیں اس پر جو کوٹیشن لکھا ہوا تھا کہ ’روزز آر ریڈ……‘ وہ دراصل سماج میں مردوں کی جاگیرداری کے خلاف تھا- اس کو ودیا بالن سے لے کر بالی ووڈ کے کئی لوگوں نے شیئر کیا جس سے صاف ظاہر ہو ا کہ بالی ووڈ میں ایک بڑی اکثریت ریا کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے- اب دیا مرزا کے ایک ٹویٹ پر سونم کپور نے جس طرح ایک طنز کسا ہے اس نے کنگنا کو آگ بگولہ دیا ہے اور انہوں نے اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سونم کپور کو ’مافیا بمبو‘ تک کہہ ڈالا-واضح رہے اداکارہ دیا مرزا نے کنگنا رنوت کے دفتر میں ہوئی انہدامی کارروائی پر ٹویٹ کرتے ہوئے جہاں اس کی مذمت کی ہے وہیں انہوں نے جس طرح ریا کو ہراساں کیا جا رہا ہے اس کی بھی مذمت کی ہے- اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سونم کپور نے مہاتما گاندھی کا کہا ہوا ایک جملہ لکھا ہے ’آنکھ کے بدلے آنکھ تو پوری دنیا کو اندھا بنا دے گا‘-سونم کپور کے اس جملہ پر کنگنا پوری طرح بھڑک گئیں اور انہوں نے اداکارہ کا نام لئے بغیر ان پر سیدھا نشانہ سادھا”مافیا بمبو نے اچانک میرے گھر کے واقعہ کے ذریعہ ریاجی کیلئے انصاف مانگنا شروع کر دیا ہے- میری لڑائی لوگوں کے لئے ہے- میری جدو جہد کا موازنہ کسی چھوٹی نشیڑی (ڈرگی) سے نہ کریں جو اپنے دم پر بنے اسٹار (سشانت) کے ٹکڑوں پر پل رہی تھی- ایسا کرنا بند کریں -“یہ لڑائی بہت نچلی سطح پر جا چکی ہے- کنگنا بہت خاص انداز میں اس عامر خان کے جملوں کاحوالہ دیتی ہیں جن سے کبھی ایوارڈ لینا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوا کرتی تھی یا اس نصیر الدین شاہ کا نام لیتی ہیں جن کا فلم انڈسٹری میں بہت احترام ہے اور شیو سینا کو صرف اس لئے سونیا سینا کہتی ہیں کیونکہ وہ خود کو مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑا دیکھنا چاہتی ہیں -


Recent Post

Popular Links