باسکٹ بال کھلاڑی عرفان علی کا کورونا سے انتقال

RushdaInfotech August 24th 2020 urdu-news-paper
باسکٹ بال کھلاڑی عرفان علی کا کورونا سے انتقال

سیکر، 23 اگست (یو این آئی) کورونا سے متاثر بین الاقوامی سطح کے باسکٹ بال کھلاڑی عرفان علی گوڑ کا کورونا کا علاج کے دوران اتوار کے روز جے پور کے نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 64سال کے تھے۔باسکٹ بال میں ملک کی رہنمائی کرنے والے عرفان پچھلے کئی دنوں سے جگر کے انفیکشن اور ٹائیفائیڈ میں مبتلا تھے۔ اس دوران وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ صحت میں گراوٹ کے بعد انہیں جے پور ریفر کردیا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔گوڑ سیکر سائیکلنگ اسوسی ایشن کے صدر اور ہینڈ بال اسوسی ایشن کے سکریٹری بھی رہے۔ سابق مرکزی وزیر مملکت اور ضلع اولمپک اسوسی ایشن کے صدر سبھاش مہاریا نے گوڑ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں کھیلوں کی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔


Recent Post

Popular Links