ویراٹ کی ٹیسٹ ٹیم اب تک کی بہترین ٹیم ہے:گواسکر

RushdaInfotech August 24th 2020 urdu-news-paper
ویراٹ کی ٹیسٹ ٹیم اب تک کی بہترین ٹیم ہے:گواسکر

نئی دہلی۔23/اگست (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان اور لیجنڈ اوپنر سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ ویراٹ کوہلی کی سربراہی میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔ سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی زیرقیادت موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی اب تک کی بہترین ٹیسٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمدہ بولنگ اٹیک کی وجہ سے وہ پہلے کی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ متوازن بن گئی ہے۔ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے اور ٹیم اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اس ٹیم نے 2018-19 میں آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر شکست دی تھی اور ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بن گئی تھی۔گواسکر نے انڈیا ٹوڈے ای کانکلؤ میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم توازن، قابلیت، مہارت اور جذبہ کے لحاظ سے اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔ میں اس سے بہتر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔ گواسکر نے کہا کہ موجودہ ٹیم کی خصوصیت اس کا بولنگ اٹیک ہے جو کسی بھی طرح کی صورتحال اور حالات میں میچ جیت سکتی ہے۔ حالات کچھ بھی ہوں وہ کسی بھی وکٹ پر میچ جیت سکتے ہیں۔ بیٹنگ کے معاملے میں 1980 کی دہائی کی ٹیمیں بھی ایسی ہی تھیں لیکن ان کے پاس وہ بولرز نہیں تھے جو وراٹ کے پاس ہیں۔ہندوستان کی ورلڈ کلاس بولنگ کے بارے میں گواسکر نے کہا کہ ہندوستان کو یقینی طور پر آج متنوع بولنگ اٹیک حاصل ہے جو انتہائی اہم تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر آپ 20 وکٹ نہیں لے سکتے ہیں تو آپ میچ جیت نہیں سکتے۔ ہم نے 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لائق آسٹریلیا میں بالنگ کی۔ ہندوستان کے پاس ہمیشہ اچھے بلے باز اور اسپنر موجود رہے ہیں لیکن فی الحال ان کے پاس جسپریت بُمراہ، محمد سمیع، ایشانت شرما، امیش یادو اور بھونیشور کمار جیسے تیز بولر موجود ہیں۔ گواسکر نے بیٹنگ کے معاملے میں کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا جیسی ٹیموں سے زیادہ اسکور کرسکتی ہے جو اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو رنز بھی بنانا ہوتے ہیں۔ ہم نے اسے انگلینڈ میں 2018 میں دیکھا۔ ہم نے اسے 2017 میں جنوبی افریقہ کے دورے میں دیکھا۔ ہم نے ہر بار 20 وکٹ لئے لیکن ہم کافی رنز نہیں بنا سکے۔ لیکن اب میرے خیال میں ہمارے پاس ایسے بیٹسمین ہیں جو آسٹریلیائی ٹیم سے زیادہ رنز بناسکتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links