عوام سیلاب سے نمٹنے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر

RushdaInfotech August 8th 2020 urdu-news-paper
عوام سیلاب سے نمٹنے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر

ہنسورو۔7/ اگست (محمد رفیق) ضلع ڈپٹی کمشنر ابھی رام جی شنکر نے بتایا کہ لکشمن تیرتھاندی لبریز ہے اور اگر مزید بارش ہوئی تو سیلاب زدہ صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہاں آئی بی میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سے قبل سیلاب کے موقع پر عوام مندروں، گھروں اورمسجدوں کی چھت پر چڑھ گئے تھے، انہیں منت وسماجت سے نیچے لایا گیا۔ انہوں نے گزارش کی کہ اس مرتبہ بھی سیلاب کے موقع پر عوام انتظامیہ کا تعاون کریں اور سیلاب سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ اسسٹنٹ کمشنر وینا، تحصیلدار بسواراج اور افسر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو خبردار کریں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منجوناتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ بلدیہ میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔ اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشنت، ای او گریش، ڈی وائی ایس پی سندراج، سرکل انسپکٹر پوویا ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links