روٹری کلب کی جانب سے کورونا وارئیرس کو تہنیت

RushdaInfotech August 8th 2020 urdu-news-paper
روٹری کلب کی جانب سے  کورونا وارئیرس کو تہنیت

سرینواس پور۔7/ اگست (سالارنیوز) روٹری کلب کی جانب سے یہاں سرکاری اسپتال میں کووِڈ۔19خدمات میں مصروف ڈاکٹروں،طبی کارکنوں اور ایمبولینس ڈرائیوروں کو تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روٹرین گوپال کرشنا نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کووِڈ مریضوں کی خدمت میں مصروف وارئیرس کو کلب کی جانب سے تہنیت پیش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے حکومت کے ساتھ ڈاکٹروں،طبی عملہ آشا کارکن ودیگر کا رول بے حد اہم ہے۔ ضلع سرجن ایم آر رنگا راؤ نے کہا کہ کووِڈ۔19 سے متاثرہ افراد کو تعلقہ سطح کے اسپتال میں مناسب علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links