حکومت نے آبی اسکیموں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر

RushdaInfotech August 8th 2020 urdu-news-paper
حکومت نے آبی اسکیموں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر

گوری بدنور۔7/ اگست (سالارنیوز) ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم وضلع نگراں کار وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ علاقہ کے اہم مسائل میں سے ایک پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے ریاستی حکومت تمام اقدامات کررہی ہے،اس سلسلہ میں ایچ این ویلی اور ایتنا ہولے آبی اسکیموں کو گرانٹ جاری کیا گیا ہے۔یہاں مختلف ترقیاتی کاموں کاافتتاح اور نگروتھان تھرڈ اسٹیج کے تحت 7.81لاکھ کی لاگت سے مختلف سہولتوں کا آغاز کرکے ڈاکٹر سدھاکر نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگروتھان اسکیم کے تحت ملک بھر میں ترقی ہورہی ہے،جس کے تحت پینے کا پانی، ڈرائینج اور سڑکوں کی ترقی کو اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے چکبالاپور، گوری بدنور علاقوں میں اسکیم جاری کی جارہی ہے اور علاقہ میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کی جانب توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ پانی کے لئے پڑوسی آندھرا پردیش سے کرشنا ندی کا 5تا 10ٹی ایم سی پانی ضلع کولارکے آندھرا کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر آبی وسائل رمیش جارکی ہولی نے بات کی ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ کورونا وائرس سے بالکل نہ ڈریں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سابق وزیر زراعت شیو شنکر ریڈی نے کہا کہ گوری بدنور تعلقہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے دور میں تعلقہ کے لئے زیادہ گرانٹ جاری ہوا،جس کے ذریعہ منی ودھان سودھا، امبیڈکر اسٹڈی سنٹر، انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ودیگر ترقیاتی کام انجام دئے گئے۔ اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر آرلتا، سی ای او فوزیہ ترنم، ضلع پنچایت صدر چکانرسمہیا، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس متھن کمار، تحصیلدار راجنا،سابق رکن اسمبلی جیوتی ریڈی اوردیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links