دبئی سے کیرلا آنے والا ایئر انڈیا کا جہاز حادثہ کا شکار پائلٹ سمیت 5افرادکی موت، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

RushdaInfotech August 8th 2020 urdu-news-paper
دبئی سے کیرلا آنے والا ایئر انڈیا کا جہاز حادثہ کا شکار  پائلٹ سمیت 5افرادکی موت، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

نئی دہلی-7اگست(ایجنسی) دبئی سے کیرالا کی طرف پرواز کرنے والا ایئر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے پر پھسل گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ کی وجہ سے طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ ابتدائی طور پر پائلٹ سمیت 5لوگوں کے ہلاک ہونے اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یہ جہاز ’وندے بھارت مشن’کے تحت دبئی سے ملازمین کو لے کر ہندوستان آ رہا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد بیشتر ممالک میں فضائی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت ہند کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کو بیرون ممالک سے طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا جا رہا ہے، اسی مہم کا نام ’وندے بھارت مشن‘ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرلا کے شہر کوژی کوڈ کے ایئرپورٹ پر دبئی سے 191 مسافروں کو لانے والی ایئر انڈیا کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔طیارے پر سوار افراد میں 174 مسافر، 10 بچے، 2 پائلٹس اور 5 افراد پر مشمل طیارے کا عملہ سوار تھا۔ حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر5 افراد کی ہلاکت اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ایمبولینس اور ریسکیو ادارے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ دیگر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے-


Recent Post

Popular Links