جادھو کے متعلق پاکستان سے کوئی اطلاع نہیں:وزارت خارجہ

RushdaInfotech August 7th 2020 urdu-news-paper
 جادھو کے متعلق پاکستان سے  کوئی اطلاع نہیں:وزارت خارجہ

دہلی۔6/ اگست (پی ٹی آئی)ہندوستان نے یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان میں مقید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو جسے وہاں کی عدالت نے سزائے موت دی ہے۔ ہندوستان کو اس کے بارے میں پاکستان کی طرف سے اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بین الاقوامی ٹری بیونل نے ہندوستان کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ کلبھوشن یادھو تک اسے غیر مشروط سفارتی رسائی دی جائے۔ لیکن اب تک پاکستان سے اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو نے کہا کہ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستانی سفیروں کو یہ موقع فراہم کرے کہ وہ کلبھوشن جادھو سے بات کرسکیں تاکہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے اس قیدی کو بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے مطابق اپنے دفاع کیلئے وکیل مہیا کرایا جائے۔


Recent Post

Popular Links