منوج سنہا جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر

RushdaInfotech August 7th 2020 urdu-news-paper
 منوج سنہا جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر

نئی دہلی / سری نگر، 6/اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو اس یونین ٹریٹری کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔بتادیں کہ منوج سنہا جموں و کشمیر کو ایک تاریخی ریاست سے ایک یونین ٹریٹری بنائے جانے کے بعد اس کیلئے مقرر کئے جانے والے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔منوج سنہا کی تقرری اور گریش چندرا مرمو کے استعفے کو منظور کرنے کا فیصلہ عین اسی دن لیا گیا ہے جس دن سال گذشتہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کرنے کا اعلان کیا تھا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دفتر یا راشٹرپتی بھون سے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر نے منوج سنہا کی جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر تقرری کو اپنی منظوری دے دی ہے۔


Recent Post

Popular Links