آدرش گرام اسکیم کے تحت درج فہرست طبقات کے علاقوں کی ترقی۔پرتاپ سمہا

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
آدرش گرام اسکیم کے تحت  درج فہرست طبقات کے علاقوں کی ترقی۔پرتاپ سمہا

ہنسورو۔31/ جولائی (محمد رفیق) رکن پارلیمان پرتاپ سمہا نے بتایا کہ پردھان منتری آدرش گرام اسکیم کے تحت درج فہرست طبقات کے علاقوں میں ڈرائینج،پینے کا پانی،سڑکوں کی مرمت ودیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔تعلقہ کے سومنہلی گاؤں کا دورہ کرکے مذکورہ اسکیم کے تحت جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد پرتاپ سمہا نے یہ جانکاری اور وہاں موجود اے ای ای مہیش کو ہدایت دی کہ ایک ماہ کے اندر تعمیری کام مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے مقامی بی جے پی کارکنوں کو تعمیری کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ ہنسورو کو ضلع کا درجہ دینے کے سلسلہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت ان کے حلقہ کی ترقی پر وہ توجہ دیں گے۔ اس موقع پر مقامی بی جے پی رہنما وکارکن حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links