آج سے کے ایس آر ٹی سی بس سروس بحال ہوجائے گی

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
آج سے کے ایس آر ٹی سی بس سروس بحال ہوجائے گی

بنگلورو۔31/جولائی (سالارنیوز) مرکزی حکومت نے اَن لاک 3/کے لئے رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے اتوار کا لاک ڈاؤن اور رات کا کرفیو بھی منسوخ کردیا ہے۔ اس لئے کے ایس آر ٹی سی نے یکم اگست سے بسوں کی سروس تمام روٹوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنی بس سروس شروع کرنے سے متعلق آج نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اس نوٹی فکیشن میں کہاگیا ہے کہ اگر حکومت نے دوبارہ اتوارکو لاک ڈاؤن اور رات میں 9/بجے تا صبح 5/بجے کرفیو نافذ نہیں کیا تو کارپوریشن ہفتہ بھر اپنی بس سروس کو جاری رکھے گا۔ اب اتوار کے دن اور راتوں کے اوقات بھی کے ایس آر ٹی سی بسوں کی سروس بحال کردی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links