گھروں میں چوری کرنے والا غیر ملکی گرو ہ گرفتار 2.5/کروڑ روپئے مالیت کے زیورات ضبط

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
گھروں میں چوری کرنے والا غیر ملکی گرو ہ گرفتار 2.5/کروڑ روپئے مالیت کے زیورات ضبط

بنگلور:31/جولائی (سالار نیوز)تعلیمی ویزاحاصل کر کے صدر مقام بنگلور آکر اعلیٰ سطح کی ہنرمندی اور ٹیکنیکی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد گھروں میں چوری کررہے کولمبیاکے ایک خطرناک گینگ کو گرفتار کرنے میں پولیس نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔گرفتار شدہ چوروں کی شناخت ولین پڈیلامارٹین ایج (48)،سیفنیامنوج مونسیلو (23)اورکریسچن انیس اولارتھو (34)کی حیثیت کی گئی ہے۔دولت مند افراد کے گھروں کو نشانہ بنانے والے یہ ملزم چوریاں کیاکرتے تھے۔ان چوروں کی گرفتاری سے 31گھروں میں ہوئی چوریوں کے معاملات حل ہوئے ہیں اور ان کے قبضے سے تقریباً 2.5کروڑ روپئے لاگت کے 6/کلوگرام وزنی زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 4 لاکھ روپئے مالیت کے 9ایم ایم پستول،2موٹر بائک،ایک جعلی ویزااور بیرونی ملک کا ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کیا گیاہے۔سٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ گرفتار شدہ تینوں ملزم تین سال قبل بنگلور شہر آئے تھے، کوتنور کے ایک اپارٹمنٹ میں فلاٹ کرایے پر حاصل کرکے قیام کئے ہوئے تھے۔دن میں سائیکل پر علاقے کا چکر لگاتے اور دو لت مندوں کے گھروں کی نشاندہی کر کے چوری کا منصوبہ بناتے تھے۔کمشنر نے بتایا کہ تینوں ملزم اس طرح بن سنور کر نکلتے تھے کہ کسی کو شبہ تک نہیں ہوتا تھا کہ یہ گھروں میں چوری کرنے والا گروہ ہے۔یہ گروہ رات کے وقت چوری کرنے کار کے ذریعہ پہنچتا تھا، پی پی ای کٹ کی طرزپر ایک لباس اور ماسک کی طرح نقاب پہن کر چوری کیا کرتا تھا۔یہ گروہ ایف ایس ایل ایکسپرٹس بھی فنگر پرنٹس کا پتہ نہ لگا سکیں ایسے احتیاط برت رہا تھااور ڈاکٹروں کے استعمال کئے جانے والے ہینڈ گلاؤز پہن کر چوریاں کیا کرتا تھا۔خاص بات یہ ہے کہ مالداروں کے ہاں چوری کرنے والے یہ غیر ملکی چور، پولیس اور مقامی افراد سے بچنے کے لئے موبائل جامر،واکی ٹاکی،پیپر اسٹرے،ڈرل مشین،لیزر کٹنگ مشین سمیت ہائی ٹیک اشیاء استعمال کرتے تھے۔گینگ کی لیڈی ممبر سیفنیا پہلے سے ہی نشان کردہ گھر میں کالنگ بیل دبا تی تھی، دیگر افراد اڑوس پڑوس کے لوگوں کے چال چلن پر نظر رکھتے تھے،گھر میں کوئی نہ ہونے کا یقین ہونے کے بعد واکی ٹاکی کے ذریعہ گینگ سے رابطہ قائم کر کے ہائی ٹیک اوزاروں سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوجاتی تھی، بعد میں دوسروں کو بھی طلب کرکے چوری کیا کرتے تھے۔کمشنر نے بتایا کہ یہ گینگ فلم اداکار شیوراج کمار کے گھر کے قریب اکتوبر 2019میں ہی چوری کی کوشش کررہاتھا،مگر گشتی پولیس کو دیکھ کر ایک لمحے میں ہی 15فٹ اونچی دیوار چھلانگ کر فرار ہوگیاتھا،بعد میں پولیس کو واکی ٹاکی سمیت چوری کے لئے استعمال کئے جارہے ہائی ٹیک اوزار ملے تھے۔سی سی کمرے میں قید کلپس دیکھنے سے پتہ چلاتھا کہ دیوار چھلانگ لگاکر فرار ہوچکے ہیں۔تھنی سندرا کے پٹرول بنک کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہے دو افراد کو تحویل میں لے کر پولیس کی طر ف سے پوچھ تاچھ کرنے پر کولمبیا کے اس گینگ کا پتہ چلا اور یہ گرفتاری عمل میں لائی گی۔


Recent Post

Popular Links