جامعہ عربیہ سیدناابوبکر صدیق کی خصوصی اپیل

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
جامعہ عربیہ سیدناابوبکر صدیق کی خصوصی اپیل

بنگلور:31/جولائی(راست) مدرسہ جامعہ عربیہ سیدناابوبکر صدیق ڈی جے ہلی بنگلور،کثیر مسلم آبادی والے علاقے میں واقع ہے۔جامعہ میں قیام وطعام کے ساتھ 50طلبہ کے لئے شعبہ ناظرہ وحفظ میں تعلیم وتربیت کا معقول نظم ہے۔جامعہ کا سالانہ خرچ تقریباً15لاکھ روپئے ہے۔جامعہ کیلئے 2100/اسکوائر فیٹ زمین 15.08.2018کو 52 لاکھ پچاس ہزار روپئے میں خریدنے کا معاملہ طے ہوا تھا،اب تک الحمدللہ26لاکھ روپئے ادا ہوئے ہیں، باقی 26لاکھ پچاس ہزار روپئے 31.08.2020سے قبل ادا کرنالازمی ہے۔جامعہ اب تک ہر ماہ کرایے کے طور پر 18ہزار روپئے بھی ادا کررہاہے۔اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ ہنگامی طور پر زمین کی خریدی اور سالانہ اخراجات کے لئے اپنی طرف سے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔عید الاضحی کے موقع پر نفلی قربانی کی رقم سے بھی تعاون کیا جاسکتاہے۔تعمیر کے وقت گراؤنڈ اور فرسٹ فلور میں مسجد بھی تعمیر کی جائے گی۔ایک اسکوائر فیٹ 2600روپئے اورمصلٰے 15600روپئے ہے۔اکاؤنٹ کی تفصیل:jamia arbia sayyiduna abubakar siddique: canra bank s b no 3043101103294 ifsc code CNRB0003043(مفتی عبدالغفار قاسمی،بانی ومہتمم۔9740068145)


Recent Post

Popular Links