کووِڈ۔19انفکشن سے تحفظ کیلئے یوریکا فوربس کمپنی نے کورونا گارڈآلہ متعارف کیا

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
کووِڈ۔19انفکشن سے تحفظ کیلئے  یوریکا فوربس کمپنی نے کورونا گارڈآلہ متعارف کیا

بنگلور:31/جولائی(سالار نیوز)کووِڈ۔19کے انفکشن سے تحفظ کے لئے یوریکا فوربس نے ڈاکٹر راجہ وجیا کمار کے ایجاد کردہ چھوٹے آلے کو متعارف کروا یا ہے۔اس آلہ کی خصوصیت یہ ہے کہ کورونا وائرس پرحملہ کرکے اسے ختم کردیتا ہے۔ فوربس کورونا گارڈ کے برانڈ نام سے بنا یا گیا یہ طاقتور آلہ کورونا وائرس کو انسانوں کے اندر داخل ہونے سے روکتا ہے۔کووِڈ۔19کی وباء ہندوستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس وبا سے خوف اور دہشت کا ماحول بن گیا ہے۔ہر کوئی اس بیماری سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔اب تک اس جان لیوا وائرس سے پوری دنیا میں 16ملین افراد متا ثر ہوئے ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 50ہزار نئے معا ملات سامنے آئے ہیں۔اس وباء سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ معیشت اور روزگار پر بھی اس کے اثرات پڑ رہے ہیں۔لوگ بے روزگاری کی وجہ سے غربت کا شکار ہورہے ہیں اور ان کی پریشانیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ مگر اب بنگلورو کے سائنسدان ڈاکٹر وجیہ کمار نے ان حالات میں تبدیلی لانے اور لوگوں کو اس ہلاکت خیز وائرس سے بچانے کے لئے ایک آلہ اسکل لین ہائپر چارج کورونا کنان اتنا طاقتور ہے کہ وہ کورونا وائرس پر حملہ کر کے اسے ختم کر دیتا ہے۔اس آلہ کو ای یو۔ کلاس کا درجہ دیا گیا ہے،اور امریکہ کی یف ڈی اے نے اپنی حالیہ کانفرنس میں اسے جراثیم اور کورونا وائرس کو مارنے والا بہترین آلہ قرار دیا ہے اور اسے منظوری بھی دی ہے۔اس آلہ کی تیاری اور مارکیٹنگ فوربس یوریکا کرے گا۔آبادی والے مقا مات اور زیادہ لوگوں کے ایک جگہ کام کرنے کے مقا مات پر اس آلہ کا استعمال کیا جائے گا۔جیسے اسکول،عبادت گاہیں وغیرہ شا مل ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر راجہ جو ڈی اسکالین اینڈ اسکالین سائبر سینٹفکس لمیٹڈ بنگلور کے چیر مین اور چیف سائنٹفک آفسر ہیں نے بتا یا کہ یہ آلہ بند کمرے والے مقامات میں 99فیصد کورونا وائرس کو ختم کر سکتا ہے اور فضا ء بھی پاک و صاف ہو گی۔انہوں نے بتا یا کہ کورونا گارڈ میں کسی قسم کا کیمیکل یا نقصان پہنچا نے والے اجزا کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح کر نے کے بعد یوروکا فوربس کے سی ای او اور مینیجنگ ڈائرکٹر مسز مرزین آر شروف نے بتا یا کہ کمپنی گزشتہ38سالوں سے لوگوں کو پانی اور ہوا میں پائے جانے والے وائرس سے تحفظ فراہم کررہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کمپنی کو سائنس دان ڈاکٹر راجہ کی خد مات حاصل کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہی ہے۔


Recent Post

Popular Links