بی جے پی کا کردار اورچہرہ کہاں گیا- گہلوٹ

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
بی جے پی کا کردار اورچہرہ کہاں گیا- گہلوٹ

جے پور، 31جولائی (یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے راجیہ سبھا کے چار ممبران پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی میں شامل کرنا صحیح اور کانگریس میں ایسا کرنا غلط ہے تو پھر بی جے پی کا کردار اور چہرہ کہاں گیا؟ گہلوٹ نے آج سوشیل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ٹی ڈی پی کے چار ارکان پارلیمنٹ کوراجیہ سبھا کے اندر راتوں رات مرجر کروا دیا، وہ مرجر تو صحیح اور راجستھان میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے چھ ایم ایل اے کانگریس میں مرجر کرگئے، یہ مرجرغلط ہے، تو پھر بی جے پی کا کردار کہاں گیا۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ راجیہ سبھا میں مرجر ہو وہ صحیح ہے اور یہاں مرجر ہو وہ غلط ہے۔ انہوں نے ایس پی صدر مایاوتی کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی نے بہن جی کو آگے کر رکھا ہے اور ان کے کہنے پر وہ بیانات دے رہی ہیں۔ بی جے پی جس طرح سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کا غلط استعمال کررہی ہے، سب کو دھمکا رہی ہے، راجستھان میں کیا ہو رہا ہے، سب جانتے ہیں، ایسا تماشہ کبھی نہیں دیکھا۔ وہ ان سے ڈرتی ہیں اور مجبوری میں بیان دے رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ٹی ڈی ایس ممبران پارلیمنٹ وائی ایس چودھری، سی ایم رمیش، ٹی جی وینکٹیش اور جی ایم راؤ نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس سے قبل پچھلے سال راجستھان میں بی ایس پی کے چھ ممبران اسمبلی، راجندر گڈھا، واجب علی، جوگندر آوانا، سندیپ یادو، دیپ چند کھیریا اور لاکھن سنگھ کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔


Recent Post

Popular Links