پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کی خانہ نظر بندی ختم

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کی خانہ نظر بندی ختم

سری نگر، 31 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کی خانہ نظر بندی ختم کردی ہے۔بتادیں کہ مرکزی حکومت کے سال گذشتہ کے پانچ اگست کے فیصلوں کے بعد لون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مولانا آزاد روڈ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں چھ ماہ تک بند رکھنے کے بعد انہیں ماہ فروری میں چرچ لین میں واقع سرکاری رہائش گاہ منتقل کیا گیا تھا۔سجاد لون نے رہائی کا پروانہ حاصل کرنے کے فوراً بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آخر کار پانچ دن کم ایک سال کے بعد مجھے سرکاری طور پر مطلع کیا گیا کہ میں اب آزاد ہوں۔ بہت کچھ بدل گیا اور میں بھی بدل گیا ہوں۔ جیل میرے لئے کوئی نیا تجربہ نہیں تھا۔ میرے پہلے جیل تجرنے کافی سخت تھے جن میں سخت جسمانی اذیتوں کو جھیلنا پڑا تھا لیکن یہ تجربہ نفسیاتی طور پر کٹھن تھا، بلا شبہ شیئر کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سجاد لون کی رہائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ سجان لون کو غیر قانونی خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔ امید کرتا ہوں کہ دیگر لیڈروں، جو اسی طرح غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں، کو بغیر کسی تاخیر کے رہا کیا جائے گا۔


Recent Post

Popular Links