دفاعی فیصلہ بی جے پی میں جوابدہی کی کمی کا عکاس: کانگریس

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
دفاعی فیصلہ بی جے پی میں جوابدہی کی کمی کا عکاس: کانگریس

نئی دہلی، 31 جولائی (یواین آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دفاعی سودے میں گھپلہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سابق صدر بنگارو لکشمن اور اتحادی سمتا پارٹی کی لیڈر جیا جیٹلی کو دفاعی خریداری میں بدعنوانی کے سبب ملنے والی سزا سے واضح ہوگیا کہ بی جے پی سرکار میں جوابدہی اور شفافیت نہیں ہے اور وہاں صرف رشوت خوری چلتی ہے۔کانگریس ترجمان جے ویر شیرگیل نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں بھی گھپلہ ہوا ہے اور جب بھی مرکز میں سرکار بدلے گی اس معاملے کی جانچ ہوگی تب بی جے پی کا ایک اور دفاعی گھپلہ ملک کے سامنے آئے گا۔ بی جے پی کے دفاعی سودے میں بدعنوانی سے واضح ہوگیا ہے کہ اس کی قوم پرستی محض ایک دکھاوا ہے ملک کی سکیورٹی سے سمجھوتہ کرنا اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بی جے پی نے پیسہ بناؤ پالیسی اور خود کی جیب مضبوط کرنے کی پالیسی کے تحت دفاعی قرار کیا ہے۔ بی جے پی سرکار نے قانون پر عمل کرنے کی جگہ پیسے اور سفارش کو ذہن میں رکھ کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی سودے میں بی جے پی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کا اسٹنگ آپریشن ہوا جس میں وہ ایک لاکھ روپئے لیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔


Recent Post

Popular Links