کورونا بحران زندگی بدلنے کاایک بڑاموقع: راہل گاندھی

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
کورونا بحران زندگی بدلنے کاایک بڑاموقع: راہل گاندھی

نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا بحران کو زندگی میں تبدیلی لانے کا ایک بڑا موقع قرار دیا ہے اور اسے اپناکر آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیہی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے یہ موقع ملاہے جسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے۔مسٹر گاندھی نے گرامین بینک کے بانی اور نوبل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے اس سلسلے میں ایک نئے خیال کا موقع دیا ہے اور اب گاؤں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ گاؤں ہی ملک کی روح ہیں۔ کورونا بحران نے ہمیں چیزوں کو دوبارہ جوڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع دیا ہے اور تعلیم سے لے کر صحت تک چیزوں کو نئے سرے سے تیار کرنے کے ساتھ ہی ٹکنالوجی کو مضبوط بناکر دوبارہ تعمیر کے موقع فراہم کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ملک کے لئے ایک بہت بڑا بحران بن کر آیا ہے لیکن اس بحران نے ہر ایک کی زندگی میں بھی تبدیلی لائی ہے۔ سب کو اس تبدیلی کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ اگر ہم اس تبدیلی کے بعد بھی آگے نہیں بڑھتے ہیں تو ہم نے بطور ملک یہ موقع گنوا دیا۔ ہمارے ملک کی یوتھ پاور میں قوم کی تعمیر کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور اس بحران میں اس صلاحیت کو ملکی تعمیر میں استعمال کیا جانا چاہئے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدور مختلف ریاستوں میں پھنس گئے تھے اور وہ اپنے گاؤں واپس جانے پر مجبور تھے۔ کانگریس نے محسوس کیا کہ انہیں فوری طور پر کھانا اور براہ راست نقد رقم فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن غریب مزدوروں کی زندگیوں میں پریشانی کا باعث بن رہا تھا۔ اس صورتحال میں غریب مزدوروں کو فوری مالی مدد کے ساتھ راشن مہیا کرنے کی ضرورت تھی، لیکن بی جے پی حکومت نے غریبوں کے تئیں ایک الگ ہی نظریہ اختیار کر رکھا تھا۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک کے لوگوں اور خاص کر نوجوانوں میں یہ واضح احساس ہے کہ کچھ بہت غلط ہوگیا ہے۔ امیر اور غریب میں بڑا فرق ہے اور اب کچھ نیا ہونا ضروری ہے لیکن اس کے لئے لوگوں پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ لوگوں پر اعتماد کرنے سے ہی لوگوں کو کامیابی اور ترقی کا موقع ملے گا اور ایسے اداروں کی تعمیر کا آغاز کرکے اور فروغ پانے کا لوگوں کو موقع دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا“ہم نے اتر پردیش میں ایک بڑی تنظیم تشکیل دی، جس کے ذریعے لاکھوں خواتین کو بااختیار بنایا گیا، لاکھوں خواتین نے غربت کو دور کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ دیہی ماحول میں لامزکیت والی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ آپ کو تعلیمی نظام کو پوری طرح سے منظم کرنا ہوگا۔ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی مکمل طور پر تشکیل نو کی ضرورت ہوگی۔ مائیکرو انٹرپرائزز ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پیسہ لگایا جانا چاہئے، جہاں ترقی ہونے والی ہے، لیکن کسی وجہ سے نظام ان میں دلچسپی نہیں لیتا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ صنعت اور مہاجر مزدوروں کو فوری طور پر بڑی راحت دینے کی ضرورت ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے صنعتوں اور مہاجر مزدوروں ں پر کافی دباؤ ہے۔ بی جے پی حکومت کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی، صنعت اور مہاجر مزدوروں کے لئے کام کرنا ہوگا۔

 


Recent Post

Popular Links