محبوبہ مفتی کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع

RushdaInfotech August 1st 2020 urdu-news-paper
محبوبہ مفتی کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع

سری نگر، 31جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند ہیں، کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق محبوبہ مفتی دختر مرحوم مفتی محمد سعید ساکنہ بجبہاڑہ حال نوگام سری نگر کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور انہیں سب جیل فیئر ویو گپکار روڈ میں ہی بند رکھا جائے گا۔قبل ازیں حکومت نے محبوبہ مفتی کو رواں برس 7/اپریل کو سب جیل ٹرانسپورٹ یارڈ سری نگر سے اپنی رہائش واقع گپکار روڈ منتقل کیا تھا جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ساٹھ سالہ محبوبہ مفتی، جنہیں پانچ اگست 2019کو حراست میں لیکر چشمہ شاہی کے گیسٹ ہاؤس میں نظربند کیا گیا تھا، کو گذشتہ برس نومبر کے وسط میں مولانا آزاد روڈ پر واقع سرکاری کوارٹر منتقل کیا گیا۔
جہاں ان کے لئے سرما کے پیش نظر گرمی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا۔


Recent Post

Popular Links