تمل ناڈو میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن بڑھایا گیا

RushdaInfotech July 31st 2020 urdu-news-paper
تمل ناڈو میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن بڑھایا گیا

چنئی۔30جولائی (یواین آئی) تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر جمعرات کو لاک ڈاؤن کی مدت 31 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے یہاں ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ کووِڈ۔19 کے سلسلے میں سبھی ضلعوں کے کلکٹروں، پبلک صحت ماہرین اور طبی ماہرین کی جانب سے مشوروں کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ اگست مہینے کے سبھی اتوار کو ریاست میں مکمل بند رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست میں یوم آزادی کی تقریبات مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایات کے تحت ماسک پہن کر اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کے ساتھ منایاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے جانے اور ریاست میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں سفر کرنے کے لئے ای۔پاس ضروری ہوگا۔


Recent Post

Popular Links