کووِڈ۔19ضوابط کے تحت سی ای ٹی امتحان منعقد۔ ڈاکٹر رام چندرپا

RushdaInfotech July 31st 2020 urdu-news-paper
کووِڈ۔19ضوابط کے تحت سی ای ٹی امتحان منعقد۔ ڈاکٹر رام چندرپا

کولار۔30/ جولائی (سالارنیوز)محکمہ پی یو تعلیم کے ڈپٹی ڈائرکٹر رام چندرپا نے بتایا کہ ضلع کے کل 17مراکز میں 5400طلباء سی ای ٹی امتحان دے رہے ہیں، جس کے لئے کووِڈ ضوابط اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات اور اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر رام چندرپا نے بتایا کہ 30/ اور 31جولائی کو منعقد سی ای ٹی امتحانات شفافیت اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ مکمل کرنے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کولار تعلقہ میں 10/مراکز، بنگارپیٹ میں 1، کے جی ایف میں 2،مالور میں ایک اور ملباگل میں 2مراکز میں امتحان دیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کووِڈ۔19معاملات میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی طو رپر ضلع میں کل 8/ افزود مراکز کو تیار رکھا گیا ہے۔ اگر کووِڈ معاملات میں اضافہ یادیگر مسائل درپیش ہوں تو ان مراکز میں امتحان کا بندوبست کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز کو سینی ٹائزکیا جاچکا ہے۔طلباء کو صبح 8.30بجے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی اور مراکز میں طلباء کی اسکریننگ کی گئی اور ماسک وسینی ٹائزر کے ساتھ داخلہ دیا گیا اور طلباء کو سماجی دوری کے ساتھ بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بخار،کھانسی سے متاثر اور کنٹین منٹ زون سے آنے والے طلباء کو ہر ایک امتحانی مرکز میں علاحدہ کمرہ کا انتظام کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے طلباء کو بلا خوف امتحان دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بخار،سردی، کھانسی سے دو چار طلباء کو خود ادویات لانا ہوگا اور موبائل،کیمرہ ودیگر الیکٹرانک سازوسامان نہیں لے جاسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان ختم ہونے کے بعد طلباء کو سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے باہر نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے اور امتحانی مراکز میں خدمات کے لئے محکمہ صحت وخاندانی بہبود عملہ اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس عملہ اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ رام چندرپا نے بتایا کہ 30/اور 31تاریخ کو بالترتیب صبح 10.30تا 11.50/اور دوپہر 2.30تا 3.50بجے امتحان ہوگا۔


Recent Post

Popular Links