رام مندرکا پجاری اور 16 پولیس اہلکار کوروناپوزیٹیو

RushdaInfotech July 31st 2020 urdu-news-paper
رام مندرکا پجاری اور  16 پولیس اہلکار کوروناپوزیٹیو

اجودھیا30جولائی(آئی این ایس) اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں اگلے ہفتے 5 اگست کو رام مندرکے لیے”بھومی-پوجن“ہونا ہے۔ اس سے قبل ایک پریشان کن خبرسامنے آچکی ہے۔ مندر کے اہم پجاری پردیپ داس اور اندرموجود مندرکی حفاظت میں مصروف 16پولیس اہلکارکوروناپوزیٹیوہو گئے ہیں۔ پردیپ داس مندر کے چیف پجاری ستیندر داس کے شاگرد ہیں اور ان کومندرکے”بھومی پوجن“ میں بھی شرکت کرنی تھی۔ اس وقت مندر میں 5 پجاری ہیں۔ جس میں ستیندر داس کے بعد مرکزی پجاری پردیپ داس ہیں۔ ایودھیا کے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے کیونکہ مندر میں رہنے والے لوگ کروناپوزیٹیو ہوگئے ہیں اور 5 اگست کووزیراعظم مودی مندرکے لیے زمین کی پوجا کرنے آرہے ہیں۔یہ تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے جب ملک میں کوروناوائرس کی صورت حال سب سے خراب ہے۔


Recent Post

Popular Links