دستور کی تمہید سے سکیولر سوشلسٹ کو ہٹانے کیلئے عرضی

RushdaInfotech July 31st 2020 urdu-news-paper
دستور کی تمہید سے سکیولر سوشلسٹ کو ہٹانے کیلئے عرضی

نئی دہلی، 30جولائی (یو این آئی) آئین کی تمہید میں 42 ویں ترمیم کے ذریعہ شامل ’سیکولر‘اور’سوشلسٹ‘الفاظ کو ہٹانے کیلئے چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔وکلاء بلرام سنگھ اور کرونیش کمار شکلا نے یہ درخواست ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین کے ذریعہ دائر کی ہے، جس میں سکیولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29اے (5)میں بھی ان دونوں الفاظ کے اضافے کوچیلنج کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے ذریعے شہریوں پر سیاسی نظریہ تھوپا جارہا ہے، کیونکہ حقیقت میں سیکولرازم-سوشلزم سیاسی نظریہ ہے۔


Recent Post

Popular Links