رافیل سودے میں ملک کے ساتھ دھوکہ ہوا:کانگریس

RushdaInfotech July 31st 2020 urdu-news-paper
رافیل سودے میں ملک کے ساتھ دھوکہ ہوا:کانگریس

نئی دہلی۔ 30جولائی(یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اس کی حکومت کے دوران 2012ء میں فرانس کے ساتھ رافیل لڑاکو طیاروں کی خرید کے معاہدہ سے ملک میں روزگار اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانا تھا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے اس معاہدہ کو منسوخ کر کے ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔پارٹی نے جمعرات کواپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر کہاکہ کانگریس حکومت نے جو رافیل ڈیل کی تھی،اس سے ملک میں میڈ ان انڈیا کے تحت 108رافیل این اے ایل کے ذریعہ بنائے جاتے،جس سے ملک میں زیادہ روزگار اورزیادہ سرمایہ کاری آتی۔بی جے پی حکومت نے جو رافیل ڈیل کی ہے،اس میں ایک بھی طیارہ ہندوستان میں نہیں بنے گا۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے رافیل طیاروں کے سودہ میں ہونے والے اس فائدے کو پلٹ دیا اور پورا سودہ ہی منسوخ کرکے ازسرنو ان طیاروں کی خرید کا معاہدہ کیا بی جے پی حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے وہ ملک کے ساتھ دھوکہ ہے۔پارٹی نے کہاکہ بی جے پی نے رافیل معاہدہ کو تبدیل کر کے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور 126 لڑاکا طیاروں کے سودے کو 36 جہازوں میں بدل کر ملک کی فضائیہ کی طاقت کو بڑھانے سے روکا۔اس کے بعد بھی بی جے پی جھوٹ بول کر مسلسل ملک کو گمراہ کررہی ہے۔


Recent Post

Popular Links