ابوظہبی میں عیدالاضحی کی تقریبات واجتماعات پر پابندی پامال کرنے والے منتظمین اور شرکاء پر جرمانہ لاگو

RushdaInfotech July 30th 2020 urdu-news-paper
ابوظہبی میں عیدالاضحی کی تقریبات واجتماعات پر پابندی پامال کرنے والے منتظمین اور شرکاء پر جرمانہ لاگو

ابو ظہبی۔ 29جولائی (ایجنسی)متحدہ عرب امارات کی پولیس نے کورونا وائرس نپٹنے کے لئے نافذ سخت اقدامات کی پامالی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وہاں کی مقامی پولیس نے نجی اجتماعات، میٹنگوں اور تقریبات پر جو پابندی لگائی ہے اسے پامال کرنے والے پر 10/ہزار درہم کا جرمانہ لگانے اور ان تقریبات،اجتماعات اور میٹنگوں کا حصہ بننے والے ہر فرد پر 5/ہزار درہم کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ عوام سے کہاگیا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کے اہتمام کے متعلق پولیس کو مطلع کریں۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی نے بتایا کہ امارات میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب اس طرح کا قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہاں خاندانوں سے کہاگیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران رشتہ داروں سے ملنے سے گریز کریں اور الیکٹرانک آلات کے ذریعہ مبارکباد کے پیغامات روانہ کریں۔


Recent Post

Popular Links