فواد عالم کی 11 سال بعد پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

RushdaInfotech July 29th 2020 urdu-news-paper
فواد عالم کی 11 سال بعد پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

کراچی،28 /جولائی (آئی این ایس) توقع ہے کہ فواد عالم 11 سال بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئیں گے۔ کیونکہ انہیں انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے 20 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں ٹور سلیکشن کمیٹی نے بیٹسمین افتخار احمد، خوشدل شاہ، فخر زمان اور حیدر علی کو ٹیم میں نہیں رکھا ہے جس کی وجہ سے فواد کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اب تک تین ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں لیکن اپنا آخری میچ 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ دو ماہر اسپنرز کاشف بھٹی اور تجربہ کار یاسر شاہ کے علاوہ دو آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ اس ٹیم کا انتخاب ان 29 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے جن کو کورونا کی وجہ سے مختلف گروپوں میں انگلینڈ بھیجا گیا تھا۔سلیکٹرز نے ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دو چار روزہ میچوں کے بعد 20 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔ سلیکٹرز نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز مانچسٹر میں 5 اگست سے ہوگا۔


Recent Post

Popular Links