کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے ڈیوڈ وارنرکامستقبل پر غور

RushdaInfotech July 29th 2020 urdu-news-paper
کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے  ڈیوڈ وارنرکامستقبل پر غور

ملبورن۔28 /جولائی (آئی این ایس) آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کورونا کی پابندیوں کے پیش نظر انہیں بین الاقوامی کرکٹر کی حیثیت سے اپنے مستقبل پر نظر ثانی کرنا ہوگا۔کورونا پابندیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کوآئیسولیشن کی سخت شرائط کو پورا کرنے کے لئے اپنے اہل خانہ کے بغیر سفر کرنا پڑے گا۔بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے کے بعد کامیاب واپسی کرنے والے وارنر کے خاندان میں ان کی اہلیہ کینڈائس اور تین بیٹیاں ہیں۔وانر نے بتایا کہ کنبہ سے دور رہنا آسان نہیں ہوگا۔ یقینا تینوں بیٹیاں اور میری اہلیہ میرے کیریئر کا ایک اہم حصہ ہیں۔ آپ کو ہمیشہ اپنے خاندان کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کھیل کو جاری رکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔


Recent Post

Popular Links