امریکہ سخت آزمائش میں بے روزگاری بھتے کیلئے مزید 14 لاکھ عرضیاں

RushdaInfotech July 25th 2020 urdu-news-paper
امریکہ سخت آزمائش میں  بے روزگاری بھتے کیلئے مزید 14 لاکھ عرضیاں

واشنگٹن 24 جولائی(یو این آئی)کورونا سے روزگار کے محاذ پر بری طرح متاثر دنیا میں پچھلے ہفتے امریکہ میں روزگار سے محروم ہونے والے مزید 14 لاکھ بے روزگار ہوجانے والوں نے بے روزگاری بھتے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ یہ اطلاع کل بروز جمعرات امریکہ کے محکمہ محنت کشاں نے ایک بیان میں دی ہے۔کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کاروبار بند ہونے سے امریکہ میں بڑی تعداد میں بے روزگاری پھیلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہرحال مرحلہ وار پابندیوں میں ڈھیل دینے سے لاکھوں لوگ روزگار پر واپس آ گئے ہیں۔باوجودیکہ کئی امریکی ریاستوں میں حالیہ ہفتوں میں کووڈ 19 کا زور سامنے آیا ہے اور مریضوں میں یومیہ اضافی کی اوسط 60 ہزار سے زیادہ رہی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 40 لاکھ ہو چکی ہے روزگار پر اس صورتحال کا بہت خراب اثر پڑ رہا ہے۔امریکہ کے کووڈ 19 کی زد میں آنے کے بعد کے بعد کسی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ بے روزگاری بھتے کے لئے درخواستیں مارچ میں داخل کی گئی تھیں جن کی تعداد 69 لاکھ کے قریب تھی، جب کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اوسطاً 14 لاکھ درخواستیں دائر کی جاتی رہی ہیں جو تاریخی اعتبار سے بہت اونچی شرح ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لاکھوں لوگ اپنے روزگار پر واپس چلے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود ملک میں بے روزگارلوگوں کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ کے قریب ہے۔پچھلے چار مہینوں کے دوران ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی ایک وقت میں 5 کروڑ 24 لاکھ لوگوں نے حکومت سے بے روزگاری بھتے حاصل کئے ہیں۔وائس آف امریکہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران حکومت نے بے روزگار ہونے والے کارکنوں کی مدد کے لئے الاونس کے علاوہ انہیں 600 ڈالر فی ہفتہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس عبوری امداد کی مدت اس ہفتے ختم ہو رہی ہے وائٹ ہاؤس اور کانگرس بے روزگاروں کے لئے اضافی امداد پر غور کر رہی ہے۔ تاہم، ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


Recent Post

Popular Links