کورونا وائرس سے بچنے کیلئے دلیپ کمار آئیسولیشن میں

RushdaInfotech March 18th 2020 urdu-news-paper
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے دلیپ کمار آئیسولیشن میں

نئی دہلی۔17/مارچ(یواین آئی)ممتازاداکار دلیپ کمار کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ان دنوں آئیسولیشن پرہیں۔دلیپ کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا،”کورونا وائرس کے پیش نظر میں پوری طرح سے آئیسولیشن اور نگرانی میں ہوں۔سائرہ بانو اس بات کو یقینی بنانے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں کہ مجھے کوئی انفیکشن نہ ہو“۔دلیپ کمار کا یہ ٹویٹ سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔انہوں نے دیگر ٹویٹ میں لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔انہوں نے کہا،”میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے،خود کو گھر کے اندر رکھ کر اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔کورونا وائرس سبھی سرحدوں کو پار کرچکا ہے“۔انہوں نے محکمہ صحت کے ذریعہ دی جارہی اطلاع پر عمل اور اپنے آپ کو ایک دائرے میں محدود رکھتے ہوئے خود کی اور دوسروں کی بھی حفاظت کرنے کی لوگوں سے اپیل کی۔واضح رہے کہ دلیپ کمار(97)کی طبیعت طویل عرصے سے ناساز ہے۔کورونا وائرس کے سلسلے میں بالی ووڈ اداکار بھی سوشیل میڈیا پر فعال نظر آرہے ہیں۔


Recent Post

Popular Links