نتیش کی مانگ ٹھکراکرمودی نے نئے خواب دکھادیئے خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ وزیراعلیٰ کویادنہ رہا،سوالاکھ کروڑکے وعدے پربھی مایوسی

نتیش کی مانگ ٹھکراکرمودی نے نئے خواب دکھادیئے خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ وزیراعلیٰ کویادنہ رہا،سوالاکھ کروڑکے وعدے پربھی مایوسی

پٹنہ 14اکتوبر ( آ ئی این ایس) وزیر اعظم نریندرمودی نے بی جے پی کے اشتراک سے سرکاربننے کے بعدپہلی باربہارکادورہ کیااور پٹنہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے پٹنہ حاضری ہوئی۔انھوں نے جہاں اپنے قدیم’ روایتی حریف ‘کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کردیئے وہیں اپنے جدید ’دیرینہ حلیف ‘ کے پٹنہ یونیورسٹی کی مرکزی حیثیت کی مانگ کو اپنے منطقی انداز میں ٹھکرا بھی کراپنے مخصوص اندازمیں نئے نئے خواب دکھادیئے ۔مودی نے اپنے مخصوص انتخابی لہجے میں کہا ’’ مرکزی یونیورسٹی کی بات تو کل گذشتہ کی ہے ، ابھی اسے تو بہت دور تک جاناہے ‘‘۔ مودی اپنے گذشتہ خطاب میں کل کے بہار کی جم کر تنقید کی تھی اور ’’ جنگل راج ‘‘ کہا تھا اسی بہار کی تعریف کرتے ہوئے تھکتے نہیں ، مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ پٹنہ نے ملک کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون پیش کیا ہے ،یہاں کے لوگ خود آگے بڑھے اور ملک کو ترقی میں آگے لے گئے ‘۔اس درمیان وزیراعلیٰ نتیش کمارجنہوں نے،کانگریس دورِحکومت میں بہارکے خصوصی ریاست کے مطالبہ پرزمین آسمان ایک کردیئے تھے،اب جب کہ دونوں جگہ این ڈی اے سرکارہے،خاموشی اختیارکرلی۔مزیدالیکشن کے زمانے میں مو دی کے سوالاکھ کروڑکے وعدے نہ وزیراعظم کویادرہے اورنہ وزیراعلیٰ کو۔بہارکویوں لالی پاپ دے دیاگیا۔مودی نے اپنے خطاب میں کہا : ’پہلے یہ تصور عام تھا کہ یہ ملک سانپ سپیروں کاملک ہے، میں جب سی ایم یا پی ایم نہیں تھا تو تائیوان کے دورہ پر گیا میرے ساتھ ایک انٹر پریٹر تھا 6-7دنوں کے بعد مجھ سے پوچھا کہ ابھی بھی بھارت ویسا ہی ہے ؟ میں نے جواباََکہا : ’ بھارت اب ویسا نہیں ہے ،پہلے لوگ سانپ سپیروں سے کھیلتے تھے اب نئی نسل ماؤس سے کھیلتی ہے ‘ مودی نے اپنے خطاب میں فخر کرتے ہوئے کہا : ’ میری یہ خوش قسمتی ہے کہ میں پٹنہ یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں شامل ہو رہاہوں ،گذشتہ وزیر اعظم نے میرے لیے اچھے کام کرنے بہت سارے مواقع دے گئے ہیں‘ ۔ پٹنہ یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں مودی کے علاوہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ، سوشیل کمار مودی ، گورنر ستیہ پال ، بی جے پی صدر امیت شاہ وغیر ہ کی شرکت ہوگی ۔پٹنہ یونیورسٹی اپنی صد سالہ تقریب منارہی ہے ۔ اس تقریب میں پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ اسکالر ہی حصہ لے سکیں گے جن کے پاس آدھار کارڈ ہوگا وہی طلبہ اس میں حصہ لے سکیں گے ۔تقریب میں شرکت کے علاوہ مودی نمامی گنگے پروگرام کے تحت منصوبوں اور چار قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ علاوہ ازیں ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے ۔ بھارتی پی ایم مودی کا استقبال نتیش کمار اور گورنر ستیہ پال ملک اور سوشیل کمار مودی نے پٹنہ ہوائی اڈے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے کیا ۔ 



Like us to get latest Updates