سابق ایس ڈی ایم اورڈی ایس پی کے خلاف کیس درج

سابق ایس ڈی ایم اورڈی ایس پی کے خلاف کیس درج

پرتاپ گڑھ ، 11اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آسپور دیوسرہ پولیس نے عدالت کے احکام پر پٹّی تحصیل میں تعینات رہے ایس ڈی ایم .ڈی ایس پی و موجودہ ایس ایچ او سمیت 14 ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے ۔پولیس سرکل افسر پٹّی رمیش چندر نے بتایا کہ پورے دھنی گاؤں کے باشندے ارون کمار کے حق میں 23فروری1981کو عدالت سے اراضی کے متعلقہ فیصلہ ہوا تھا۔لیکن اس اراضی پر 23جون 2014 کو مخالف جوکھن لال .ہیرا لال .راکیش کمار و جمناپرساد کو سازش سے اس وقت تعینات رہے ایس ڈی ایم جئے ناتھ .ڈی ایس پی گیانیندر ناتھ پرساد۔تحصیلدار چندریش سنگھ و ایس ایچ او اور قانون گو .لیکھ پال وغیرہ نے جبراً قبضہ دلا دیا ۔مدعی نے عدالت کی حکم عدولی کے ساتھ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ جہاں ہائی کورٹ نے متعلقہ افسران و دیگر اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا ،لیکن موجودہ ایس ایچ او نے کیس درج نہیں کیا ،جس کے سبب اس نے پھر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 154سی آر پی سی کے تحت شکایتی عرضداشت دے کر موجودہ ایس ایچ او سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس درج کرنے کی درخوست کی۔ عدالت نے کیس درج کرنے کا حکم دیا . پولیس نے منگل کی شام موجودہ ایس ایچ او دین دیال و دیگر ایس ڈی ایم سمیت14ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔



Like us to get latest Updates