یوپی میں ایک ہزار عوامی صحت مراکز کھولنے کا منصوبہ

یوپی میں ایک ہزار عوامی صحت مراکز کھولنے کا منصوبہ

لکھنؤ، 11 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش حکومت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک ہزار عوامی ڈسپنسری مرکز کھولے گی۔ آج یہاں سرکاری ذرائع نے بتایا ان مرکزوں پر دستیاب ادویات بازار میں موجود برانڈڈ ادویات کی طرح ہی ہونگی اور ان کی قیمت ان دوائیوں سے بھی کم ہو گی ۔ ریاست میں وزیر اعظم بھارتیہ ڈرگ پروجکٹ کے آپریشن کے لئے’’ریاستی ایجنسی برائے عوامی صحت اور انٹیگریٹڈ سروسز‘‘کواس کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو افسر آلوک کمار مترا نے یہاں کہا کہ اتر پردیش ملک میں سب سے زیادہ عوامی صحت مرکز کھولنے والی پہلی ریاست ہوگی ۔ اس کو منظم کرنے کے لئے ، ریاست کو کلسٹر میں تقسیم کیا گیاہے ۔ عوامی ادویات مراکز کے ذریعہ ریاست کے بے روزگار فارماسسٹوں کے لئے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔



Like us to get latest Updates