جوشنا امریکی اوپن اسکوائش چیمپئن شپ سے باہر

جوشنا امریکی اوپن اسکوائش چیمپئن شپ سے باہر

چینی، 11 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی اسٹار اسکوائش کھلاڑی جوشنا چنپا کافی کوششوں کے باوجود بھی اپنا چیلنج برقرار نہیں رکھ سکیں اور پانچویں سیڈ مصری کھلاڑی نوران گوھر کے ہاتھوں شکست کھاکر امریکی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں۔امریکہ کے فلاڈیلفیا میں کھیلی جارہی یو ایس اوپن چیمپئن شپ میں مصر کی پانچویں سیڈڈکھلاڑی نے جوشنا کو 11۔9، 9۔11، 8۔11، 5۔11سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ تقریبا ایک گھنٹے تک چلے مقابلے میں جوشنا اپنی حریف کھلاڑی کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے پہلا گیم 9۔11 سے جیتنے کے بعد 0۔1 کی سبقت بنائی تھی لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں اور باقی تینوں گیم گنوابیٹھیں۔ ٹورنمنٹ میں13ویں سیڈڈ ہندوستانی کھلاڑی نے دوسرے گیم میں بھی برتری کے ساتھ شروعات کی تھی جبکہ تیسرے گیم میں وہ6۔8 سے آگے ہونے کے باوجود گیم اور میچ گنوا کر ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئیں۔



Like us to get latest Updates