ہند۔آسٹریلیاٹی20-سیریز1-1سے برابر۔ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کی8وکٹ سے جیت

ہند۔آسٹریلیاٹی20-سیریز1-1سے برابر۔ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کی8وکٹ سے جیت

گوہاٹی۔11؍اکتوبر(ایجنسی) لیفٹ میڈیم تیز گیند باز جیسن بیہرانڈرف کی شاندار بولنگ سے لڑکھڑائی ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیانے یہاں دوسرے ٹی۔20؍میچ میں8وکٹ سے شکست دے کر سیریز1-1 سے برابر کرلی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی اننگز کا آغاز ہی تباہ کن رہا، گوہاٹی کے برساپور اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دی اور کپتان کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا کی گیند بازوں نے ہندوستان کے 4اہم بلے بازوں کو صرف27رن میں پویلین لوٹا دیا اپنے پہلے ہی اوور میں بیہرانڈرف نے شکھر دھون اور ویراٹ کوہلی کاوکٹ حاصل کیا، بعد میں منیش پانڈے، دھونی اور روہت شرما بھی کوئی کمال نہ دکھاسکے صرف کیدار جادھو، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے تھوڑی مزاحمت کی اور اسکور20اوور میں118تک لے گئے۔ بیہرانڈرف نے4اوور میں4؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ زمپا نے2اور نیل،ٹائی اور اسٹوئس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہندوستان کے118رن کا پیچھا کرتے ہوئے آسٹریلیا نے13رنوں کے اندر دو وکٹ گنوادےئے لیکن بعد میں موسس ہیزکس اور ٹراوس ہیڈنے شاندار ساجھیداری نبھاتے ہوئے بالترتیب62اور48رن بنائے اور نشانہ صرف15.3اوور میں ہی پارکرلیا اور 122 رن بناکر8وکٹ سے جیت حاصل کرکے سیریز1-1سے برابر کرلی۔ اس طرح تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرنے کا ہندوستان کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20-میچ13؍اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلاجائے گا۔



Like us to get latest Updates