سالٹ لیک فٹ بال اسٹڈیم کا پورا علاقہ ’’گرین زون‘‘میں تبدیل

سالٹ لیک فٹ بال اسٹڈیم کا پورا علاقہ ’’گرین زون‘‘میں تبدیل

کلکتہ،11اکتوبر(یو این آئی )مغربی بنگال حکومت نے سالٹ لیک فٹ بال اسٹڈیم جہاں فیفا انڈر ۔17عالمی فٹ بال کپ کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں کے قرب جوار کے دس کلو میٹر تک کے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک’’گرین زون‘‘میں تبدیل کردیا ہے ۔مغربی بنگال حکومت کی اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ ایر پورٹ، جیسر روڈ ، وی آئی پی روڈ ،پراما اسلانڈ اور ای ایم بائی پاس کے کچھ حصوں پر مشتمل ہے ۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ’’یہاں پوری دنیا سے کھلاڑی، عہدیداران اور فٹ بال شائقین آرہے ہیں ۔ اس لیے ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ یہ لوگ جن ممالک سے آرہے ہیں وہاں ہمارے یہاں کے مقابلے ماحولیاتی آلودگی کم ہے ۔ اس لئے اس مقصد سے پورے علاقے کو گرین زون میں تبدیل کیا گیا ہے ’’۔گرین زون کے تحت اس علاقے کو ڈش سے پاک رکھنے کیلئے دن بھر میں دو مرتبہ پانی کا چڑکاؤ کیا جارہا ہے ۔ا س کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں عالمی کپ تک تعمیری کاموں پر پابندی نافذ کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اس علاقے کی فیکٹریوں کو دھواں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کھلی جگہ پر کوئی بھی چیز جلانے پر پابندی عاید کردی گئی ہے ۔اس کے علاوہ بدھان نگر سٹی پولیس کے ذریعہ گاڑیوں کی آمد و رفت کی نگرانی کی جارہی ہے ۔گرین زون میں گاڑی کی پارکنگ پر روک لگادی گئی ہے ۔مخصوص جگہوں پر ہی گاڑی ی پارکنگ کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ سڑکوں کی صفائی دو مرتبہ کی جاتی ہے ۔کچرے کو پھیکنے کی اجازت نہیں ہے ۔کچرا پھیکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



Like us to get latest Updates