راستے میں جھگڑے کے نتیجے میں ٹیکی کو ہلاک کیاگیا

راستے میں جھگڑے کے نتیجے میں ٹیکی کو ہلاک کیاگیا

بنگلورو۔11؍اکتوبر (پی ٹی آئی) اوڈیشا کے ایک سافٹ ویرا نجینئر کی ہلاکت کے تعلق سے ایک ہسٹری شیٹر کو گرفتار کیاگیا ہے جس کے تعلق سے پولیس نے کہا ہے کہ یہ راستے پر ہوئے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے کہاکہ کارتک (24) نے پتھر پھینکے اور ایک چاقو لہرائی جب کل ایک ٹیم اسے گرفتار کرنے گئی جس سے پولیس کو مجبوراً اس پر فائرنگ کرنی پڑی۔ اسے پیر میں زخم آئے جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساؤتھ ایسٹ ڈویژن) ایم بی بورلنگیا نے کہاکہ معاملے کا تعلق راستے پر ہوئے جھگڑے سے ہے۔ انہوں نے کہا متوفی پرانئے مشرا کی اسکوٹر کارتک اور اس کے ساتھی ارون کی موٹر سائیکل سے ٹکراگئی تھی اور دونوں نے نقصان کے لئے 500روپیہ طلب کیا تھا۔ چونکہ مشرا نے ادائیگی سے انکارکیا تھا انہوں نے اسے روک کر چھرا مارکر قتل کرنے سے پہلے پیچھا کیا تھا۔ پولیس نے کہاکہ مشرا اپنے اسکوٹر پر پیر کی اولین ساعتوں میں اپنی معشوقہ سے ملنے گیا تھا جب یہ واقعہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ موبائل فون ٹاور پر رکھے گئے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کردہ فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کو پکڑاگیا۔ کل جب پولیس دونوں کو گرفتار کرنے ہسکور گیٹ کے قریب گئی کارتک اور ارون موٹر سائیکل پر تھے۔ وہ چتنامنگلا کی جانب بڑھے اور مبینہ طور پر پتھر پھینک کر پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس نے کارتک کے پاؤں پر فائرنگ کی جب اس نے چاقو لہرایا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جب کہ ارون فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے مزید کہاکہ دونوں کے خلاف قتل اور چوری کا ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ 



Like us to get latest Updates