ٹیپو سلطان شہید ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مشاعرہ منعقدہ کرنے کا مطالبہ

ٹیپو سلطان شہید ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مشاعرہ منعقدہ کرنے کا مطالبہ
میسور 10 اکتوبر ( پیر پاشاہ )میسور سٹی کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے پریس سکریٹری مرزا جمشید بیگ اشرفی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کی 407 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت والی ریاست کی کانگریس حکومت نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے " ناڈا ہبا " کے نام سے جانے جانے والے دسہرہ تقریبات کو معنی خیز انداز میں منایا اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اس خوشی میں شامل ہونے کے لئے راستہ ہموار کیااور موقع فراہم کیا ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بڑی ہمت کے ساتھ ایک مسلم نمائندے پروفیسر کے یس نثار احمد کے ہاتھوں بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریات کا افتتاح کروا کر مسلم قوم کی سچی ہمدردی کا ثبوت پیش کیا۔اور بعد میں پہلی مرتبہ ایک کل ہند مشاہ عرہ منعقد کرنے کے انتظامات کروائے اور یہ مشاعرہ اتنا شاندار رہا کہ صبح کے 5 بجے تک سامعین نے اردو شاعروں کے کلام کو سماعت فرمایا۔ اوراس کے علاوہ دسہرہ جلوس میں دف کے گروپ کو شامل کیا گیا۔ ان تمام کاروائی کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا، میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیوپا ، ریاستی وزیر برائے تعلیم ، اوقاف اور اقلیتی بہبود جناب الحاج تنویر سیٹھ اور اور میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈی ر ندیپ ذمہ دار ہیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ان تمام قائدین پر مشتمل ایک ٹیم نے بہترین کام کیا ۔اپنے بیان میں مرزا جمشید بیگ اشرفی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مورخہ 10 نومبر کو حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک قوالی یا مشاعرہ کا اہتام کیا جائے تو بہتر رین رہے۔ 

 



Like us to get latest Updates