رحمت نگر سرکاری اردو اسکول تالاب میں تبدیل طلباء اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا

رحمت نگر سرکاری اردو اسکول تالاب میں تبدیل طلباء اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا

کولار۔10؍اکتوبر(سید تبریز) شہر کے کثیر مسلم آبادی والے علاقے رحمت نگر میں واقع سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول کے احاطے میں بارش کا پانی جمع ہوجانے کے سبب اسکول تالاب میں تبدیل ہوچکاہے اور طلبا اور اساتذہ کو مشکلات کا سامناکرناپررہاہے۔ وارڈ نمبر32اور33کی حدودمیں آنے والے اس علاقے کا سب سے بڑا اسکول کہلانے والے سرکاری اردو اسکول میں تقریباً530طلبا زیر تعلیم ہیں مگر اسکول کے کمروں اور کمپاؤنڈ میں پانی جمع ہوجانے کے سبب طلبا کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ گزشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش سے کئی کمروں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور کمروں کے چھتیں خستہ حال ہوچکے ہیں جن سے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔اس خصوص میں مقامی ڈی ڈی پی آئی سے بذریعہ فون بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شام کو ہوئی زور دار بارش کے سبب کئی اسکولوں میں پانی جمع ہوگیاہے۔ مقامی بی ای او کو روانہ کرکے حالات پر قابوپالیاجائے گا اور جہاں ضرورت ہے وہاں کمروں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی۔ رحمت نگر علاقے کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اسکول کی عمارت کی خستہ حالی کے سبب نئی عمارت کی تعمیرکے لئے جدوجہد کی جارہی ہے اور جتنی جلدی ہوسکے عمارت کی تعمیر کے لئے کوشش کریں گے۔



Like us to get latest Updates