آج وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ

آج وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ

نئی دہلی۔10اکتوبر(یو این آئی) وزیراعظم کی نو تشکیل شدہ اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی پی ایم) کی پہلی میٹنگ آج چہارشنبہ کے دن نیتی آیوگ میں ہوگی۔ خیال رہے کہ یہ کونسل وزیراعظم کی منظوری سے26ستمبر2017کو تشکیل دی گئی تھی اور یہ سرکردہ ماہرین اقتصادیات پر مشتمل ہے ۔ ان میں چیئرمین کی حیثیت سے نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وویک دیبرائے ، ممبر سکریٹری کی حیثیت سے نیتی آیوگ کے پرنسپل مشیر رتن پی واٹل اور جزوقتی ممبروں کی حیثیت سے ڈاکٹر سرجیت بھلا، ڈاکٹر رتن رائے ، اور ڈاکٹر اشیما گوئل شامل ہیں۔ اس کونسل کی تشکیل کے ذریعہ حکومت نے ایک منفرد ادارہ جاتی میکانزم قائم کیا ہے ۔ وزیراعظم جن اہم مسائل کو خواہ وہ اقتصادی ہوں یا دیگر اس کے حوالے کریں گے ۔ یہ کونسل ان سب کا تجزیہ کرے گی اور وزیراعظم کو ان مسائل کے سلسلہ میں مشورے دے گی۔کونسل تمام اہم مسائل پر غور کرے گی اور متعلقہ افراد سے صلاح و مشورہ کرے گی اور نتیجہ کے طو ر پر ایک مشورہ مرتب کرے گی۔کونسل کی پہلی میٹنگ سے پہلے9اکتوبر2017کو نیتی آیوگ کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا ۔ 



Like us to get latest Updates