گردہ و مثانہ کی پتھری اور ان کا آسان علاج

گردہ و مثانہ کی پتھری اور ان کا آسان علاج

انسانی جسم میں گردے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جو بھی پانی والی غذا استعمال ہوتی ہے۔ وہ گردوں کے ذریعہ مثانہ میں پہونچتی ہے، گردے جسم کے اندر فلٹر اورچھلنی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور تمام ایسے اجزاء جو انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں وہ پیشاب کے ذریعہ خارج کرتے ہیں۔ گردوں میں سوجن آجائے یا گردوں میں غدود پیدا ہوجائیں یا ان کی حرکت سست ہو جائے تو صحت اور تندرستی بالکل خراب ہوجاتی ہے، گردوں میں پتھری کا عارضہ آج کل عام سا ہوکر رہ گیا ہے، اس کے متعلق کچھ فارمولے اور تدبیریں اور مثانہ کی پتھری کے لئے بھی کچھ مجربات پیش خدمت ہیں۔
درد گردہ:۔ درد گردہ کے لئے نہایت مفید گولیاں ہیں، بنا کر فائدہ اٹھائیں!
حبِ سیاہ:۔ پتہ مچھلی 50گرام، کالی مرچ سفوف مناسب مقدار میں پتہ میں ڈالیں اور سکھا کر نخود کے برابر گولیاں بنالیں، ایک ایک گولی دن میں دو یا تین بار دیں۔
ریشہ بھُٹہ:۔ بھُٹّے کے بال جو ریشم کی مانند ہوتے ہیں، 5 گرام لے کر 100گرام پانی میں جوش دیں اور چھان لیں اور بلا نمک یا شکر ملائے مریض کو پلادیں، اس کا استعمال دردکے وقت بھی ہر گھنٹہ بعد پلاتے رہیں، صبح و شام اس کااستعمال کرائیں، درد گردہ کو آرام آجاتا ہے، نہایت عجیب الاثر چیز ہے۔
نسخہ:۔ پکھان بید ایک چمچہ، جو اکھار ایک چٹکی، گوکھرو ایک چمچہ، تمام ادویات کو تین کپ پانی میں جوش دیں، آدھا حصہ باقی رہنے پر چھان لیں، اور دن میں تین بار استعمال کریں۔
کشتہ حجر الیہود:۔ گردہ اور مثانہ کی پتھری کے لئے بہت مفید ہے، حجر الیہود (پتھر بیر) 50گرام کو باریک پیس کر مولی کے پانی میں کھرل کریں، یہاں تک کہ ایک کلو پانی خشک ہوجائے، اس کے بعد ٹکیہ بنا کر کلتھی کے نغدہ میں رکھ کر پندرہ کلو اُپلوں کی آگ دیں، ٹھنڈا ہونے پر نکال لیں، کشتہ تیار ہے باریک پیس کرشیشی میں محفوظ رکھیں۔
پتھری:۔ گاجر کے بیج، شلغم کے بیج ہر ایک دس دس گرام کی مقدار میں لیں، ایک مولی کے بیج کا حصہ خالی کر کے اس میں سارے بیج بھر دیں۔ پھر اُپلوں کی دھیمی آگ میں مولی کو بھون کر وہ بیج نکال لیں، اور پیس کر ان کو محفوظ رکھیں، صبح اور شام 5-5گرام کی مقدار میں یہ سفوف پانی سے استعمال کرائیں پتھری کے لئے نہایت مفید ہے۔
گردے کا درد:۔ قلمی شورہ 12گرام کو 125 گرام مولی کے رس میں کھرل کر کے چنے کے برابر گولیاں بنالیں، دوگولی صبح اور دوگولی شام پانی سے دیں۔
دوائے سنگ گردہ:۔ کشتہ حجر الیہود دوگرام، سفوف شورہ دوگرام، سوڈاخوردنی ایک گرام، جو کھار کا سفوف دو گرام، ریوند خطائی کا سفوف دو گرام، ان تمام کی دو خوراک ہیں صبح و شام گائے کی چھاچھ سے دیں، اس سے چند روز میں گردہ کی پتھری خارج ہوگی۔
نسخہ:۔ کلتہی 5گرام، مولی کا رس 12گرام، کلتھی کو 25 گرام پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور مولی کا رس ملالیں، کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد دیں۔
پتھری گردہ مثانہ:۔ سر پھوکہ 5گرام، نمک سیندھا 3گرام، کلتھی کے بیج 10گرام کو 750 گرام پانی میں جوش دیں۔ جب آدھا حصہ پانی باقی رہ جائے تو چھان کر دن میں تین بار صبح، دوپہر اور شام کو پلائیں ، پیشاب کسی صاف برتن میں کرواتے رہیں۔ دوسرے دن پیشاب کا معائنہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے پتھری ٹکڑے ہوکر نکل جائے گی۔
آسان نسخہ:۔ خربوزہ کے چھلکے آدھا کلو لے کر ایک کلو پانی میں خوب ابالیں، جب پانی 250 گرام باقی رہ جائے تو شکر ملا کر مریض کو پلائیں، اللہ تعالیٰ کے حکم سے مریض شفا پائے گا۔ ایسی خوراک ایک ایک گھنٹے کے بعد دیتے رہیں۔
طریقہ استعمال: میرے والد محترم بڑے حکیم صاحب مولانا ڈاکٹر حکیم محمدادریس حبان رحیمی ہمیشہ فرماتے ہیں کہ اگر موسم گرم ہو تو خربوزہ کا چھلکے کا پانی ٹھنڈا کر کے پلایا جائے اور اگر موسم سرد ہے تو نیم گرم پلایا جائے اسی صورت میں فائدہ ہوگا۔
درد کی گھریلو دوا: اگر رات میں یا کسی ایسی جگہ پر مریض ہو جہاں حکیم اور ڈاکٹر کی خدمات حاصل نہ کی جاسکیں تو درد گردہ ہونے پر اصلی شہد سے نکلا ہوا موم لیں اور ایک چنے کے برابر اس کی گولی بنا لیں اور گرم پانی سے مریض کو استعمال کرائیں اس کے بعد ایک کپ گرم پانی چائے کی طرح مریض کو پلایا جائے انشاء اللہ کچھ ہی دیر میں مریض کو درد سے آرام مل جائے گا اگر درد بڑھتا ہے تو فوراً انجکشن یا انگریزی دوا کسی ڈاکٹر سے رجوع ہوکر استعمال کریں ۔
نوٹ: پتہ کی پتھری بھی ادویات کے استعمال سے نکل جاتی ہیں لیکن علاج کی مدت طویل ہوتی ہے الحمد للہ رحیمی شفاخانہ بنگلور و دہلی میں اس کا مکمل تشفی بخش علاج کیا جاتا ہے۔
پتھری کو معلوم کرنے کا طریقہ: آج ہر طرف ڈیگناس سینٹر موجود ہیں اور تشخیص بھی بآسانی ہوجاتی ہے، زمانہ قدیم میں اگر کسی کو پتھری کا درد ہوتا تو چیڑ کی لکڑی کو اچھی طرح سے جلا کر راکھ کرلیتے اور ا سکو چھان کر محفوظ رکھتے اگر اس کے استعمال سے درد رک جاتا تو جان لیتے کہ پتھری کا درد ہے اور حکماء پتھری کا علاج شروع کردیتے، دیہات میں رہنے والے اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
ہمارا پتہ
رحیمی شفاخانہ، 248چھٹاکراس، گنگونڈہلی مین روڈ،
نزد چندرالے آؤٹ، میسور روڈ
بنگلور۔39، فون نمبر:080-23180000



Like us to get latest Updates