’پدماوتی‘ میں رنویر کا انداز دیکھ کر مداح حیران

’پدماوتی‘ میں رنویر کا انداز دیکھ کر مداح حیران

بالی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کافی عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، کبھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹس پر حملے ہوتے ہیں تو کبھی مرکزی کرداروں کی منفرد جھلک مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے اور اب فلم کے تیسرے اور نہایت اہم اداکار رنویر سنگھ کے انداز کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی۔رنویر سنگھ فلم ’پدماوتی‘ میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں، یہ ان کے کیریئر کا پہلا منفی کردار بھی ہے اور اس حوالے سے یہی کہا گیا تھا کہ فلم میں ان کا انداز نہایت انوکھا اور خطرناک ہوگا۔اداکار نے فلم سے متعلق اپنے 2 پوسٹرز ٹوئٹر پر شیئر کیے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ رنویر سنگھ نہیں بلکہ واقعی اصل علاؤ الدین خلجی نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ سے قبل فلم کے دو مرکزی اداکاروں دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کے پوسٹرز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔دپیکا پڈوکون اس فلم میں رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ان دونوں اداکاروں کے پوسٹرز پر بھی مداحوں نے نہایت مثبت ردعمل دیا اور رنویر سنگھ کے پوسٹرز پر بھی زور و شور سے تبصرے جاری ہیں۔



Like us to get latest Updates