میرا ’ایس آ ر کے‘ بہت گْڈ لکنگ ہے: ودیا

 میرا ’ایس آ ر کے‘ بہت گْڈ لکنگ ہے: ودیا

بالی وڈ میں ویسے تو ’ایس آر کے‘ شاہ رخ خان کو کہا جاتا ہے، لیکن اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر سدھارتھ روئے کپور کو ان کے نام کی وجہ سے 'ایس آر کے' بلانے پر مجبور ہوگئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو 'نو فلٹر وِد نیہا' میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے اپنے دلچسپ سوالات سے انہیں پریشان کردیا۔شو کے دوران نیہا نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ انہیں 'ایس آر کے' کے ساتھ زندگی گزار کر کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر ودیا بالن پہلے تو پریشان ہوئیں تاہم بعد میں سوال کو سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ ’وہ لوگ جو میرے کسی متنازع بیان کا انتظار کررہے ہیں ان کے لیے بتادوں کہ میں ایک بہتر دِکھنے والے 'ایس آر کے' کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں، میرے شوہر سدھارتھ روئے کپور دنیا کے سب سے گڈ لکنگ آدمی ہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے ان سے شادی کی‘۔اب ودیا بالن نے یہ جواب دے کر شاہ رخ خان پر تنقید کی یا مذاق میں یہ بات کہی، یہ بات تو وہی بہتر جانتی ہوں گی، لیکن ان کی حاضر جوابی اور حاضر دماغی کی داد دینی پڑے گی۔خیال رہے کہ ودیا بالن اور شاہ رخ خان اب تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئے۔فلم میں ودیا بالن ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر نائٹ ریڈیو جوکی (آر جے) کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔



Like us to get latest Updates